کراچی :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری وزیراعلی کو کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اختیارات سندھ اسمبلی نہیں بلاول ہاؤس والوں کے پاس ہیں،وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، کراچی جیسا شہر اپنی پولیس نہیں بنا سکا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ کراچی میں گرمی کےموسم میں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،واپڈا نےکےالیکٹرک کو500میگاواٹ اضافی بجلی دی،کراچی کےعوام کو لوڈشیڈنگ سے بچایا گیا۔
فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کٹھ پتلی قرار دے دیا
فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کٹھ پتلی قراردیتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست کررہے ہیں،وہ خود کو ذوالفقار بھٹواوربینظیرکی سیاست سےخودکوالگ کررہےہیں،سندھ کواین ایف سی ایوارڈکےذریعے750ارب روپےملیں گے،عوام پوچھتے ہیں کہ اتنا پیہد جاتا کہاں ہے۔
سندھ پولیس کی اتنی اہلیت نہیں کہ امن وامان قائم رکھ سکے،فواد چوہدری
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سےرینجرز کامطالبہ کرتی ہے،1990کےبعدسندھ پولیس اپنی نفری تک نہ بڑھاسکی،سندھ پولیس کی اتنی اہلیت نہیں کہ امن وامان قائم رکھ سکے،سندھ میں اسٹریٹ کرائم عام ہوچکے ہیں، سندھ حکومت کی پوری توجہ پروٹو کول لینےپرہے،لاڑکانہ میں 90ارب روپےخرچ ہوئے،شہرخستہ حال ہے،بدین اورگھوٹکی کےنام پربہت پیہم لیاجاتا ہے۔
آصف زرداری وزیراعلیٰ کوکٹھ پتلی کےطورپراستعمال کرتےہیں،فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ آصف زرداری وزیراعلیٰ کوکٹھ پتلی کےطورپراستعمال کرتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں،اختیاربلاول ہاؤس میں بیٹھے لوگوں کے پاس ہے ،سندھ میں آرٹیکل 140 پرعملدرآمد کی ضرورت ہے،سندھ کے اضلاع میں فنڈزکی یکساں تقسیم ہونی چاہیئے۔
فواد چوہدری کا بلدیاتی انتخابات اور سپریم کورٹ سے آرٹیکل 140اے کا نفاذ کرانے کا مطالبہ
فواد چوہدری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور سپریم کورٹ سے آرٹیکل 140اے کا نفاذ کرانے کا مطالبہ کردیااورکہا کہ وفاق سے آنے والا پیہپ دبئی چلاجاتا ہے، شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے۔
نیب کی کاروائیوں کے حوالے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نیب نے سندھ میں پلی بارگین کے تحت تاریخی ریکوری کی ہے ،سندھ میں مقامی حکومتوں کےانتخابات ہونے چاہئیں۔
بجٹ کے حوالے سے وزیر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی بغیر دیکھے ہر چیز کو مسترد کرنے کی ہے، لگتا ہے وہ آئندہ سات برس یہی کچھ کریں گے۔
فواد چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ ن لیگ نےسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکی مخالفت کی،احسن اقبال نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کومسائل کاادراک نہیں ،نوازشریف،حسن نواز،حسین نواز اس وقت کیا ہیں،نوازشریف کیااس وقت سمندرپار پاکستانی نہیں ؟بیرون ملک پاکستانی اپنےوطن سےعشق میں مبتلاہیں،بیرون ملک پاکستانی اربوں روپےکی ترسیلات بھیجتےہیں۔
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کولٹیروں کا گروہ قراردے دیا
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کولٹیروں کا گروہ قراردے دیا اور کہا کہ ن لیگ نےالیکٹرونک ووٹنگ مشین دیکھے بغیر مسترد کردی،پاکستان میں انتخابی عمل کو شفاف بناناچاہتے ہیں ،ہماری ترامیم پسند نہیں تو آپ اپنی تجاویز دے دیں،آئندہ انتخابات میں بھی ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔
فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب، سعد رفیق ولیگی رہنماؤں کو خطاطی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سعد رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو خطاطی سیکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہارکےخوف سےالزامات لگارہے ہیں،آئندہ7سال کیلئےن لیگ کوخطاطی سیکھ لینی چاہیئے،اسمبلی کےباہربیٹھ کر لکھتےرہیں،نامنظور ،نامنظور۔