سعودی عرب نے حج پالیسی کا اعلان کردیا،اس سال بھی مملکت میں مقیم افراد ہی حج کرسکیں گے۔
کورونا وباء کے پیش نظرسعودی عرب سے باہر افراد کوحج کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی وزارت حج نےحج پالیسی کا اعلان کیا ، جس کے مطابق سعودی عرب میں مقیم سعودی اورغیرسعودی 60 ہزارمسلمانوں کوحج کی اجازت ہوگی ،فیصلہ کورونا وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے سعودى عرب کے حج سے متعلق اعلان کو قابل تحسين قراردیتے ہوئے کہاکہ 60 ہزارسعودى اورغيرسعودى حجاج كا حج كرنا رحمت کا سبب ہوگا۔ سعودى عرب کے فیصلے كى تائيد كرتے ہیں ،