Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جون 2021 07:48pm

سعودی عرب مہمندپن بجلی منصوبے کیلئے پاکستان کو37ارب روپے قرضہ فراہم کرے گا

سعودی عرب مہمندپن بجلی منصوبے کےلئے پاکستان کو 37 ارب روپے کاقرضہ فراہم کرےگا۔

جمعرات کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے اسلام آباد میں اقتصادی امور کے وزیرعمرایوب خان سے ملاقات کی۔

سعودی سفیر نے ملاقات میں مہمندپن بجلی منصوبے کےلئے پاکستان کو 37 ارب روپے کاقرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا.

ملاقات میں سعودی سفیرنے بتایاکہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے دو فیصد شرح منافع اور 25 سال میں ادائیگی کی مدت کے ساتھ انتہائی آسان شرائط پرقرضے کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے اقتصادی امور کے وزیرنے کہاکہ مہمندپن بجلی منصوبہ نہ صرف خیبرپختونخواکی پن بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا بلکہ ملک کے لئے پن بجلی میں حصے میں اضافے سے توانائی کی سیکیورٹی کو بھی بہتربنائے گا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments