مظفرآباد :آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔
آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا اورچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)عبد الرشید سلہریا نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کلئےد انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔
آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کے مطابق،25جولائی کو کشمیری عوام گڈ گورننس کیلئےاپنے ووٹ کا استعمال کریں گے،آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین کے 12حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا اوراس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں28لاکھ 17ہزار 90ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ،جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12لاکھ 97ہزار 747ہے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ21جون شام 4بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے اور22جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 2جولائی تک کاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 27جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے ،30جون اور یکم جولائی تک اپیلیں کی جا سکیں گی جبکہ 3 جولائی کو حتمی فہرست آویزاں ہو گی اورامیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔