اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کا اجلاس ہوا ، کمیٹی نے انسداد کورونا ویکسین خریداری کیلئے1ارب ڈالر کی منظوری دی جبکہ پہلے مرحلے میں 18 کروڑ ڈالر فراہم کےب جائیں گے۔
انسداد کورونا ویکسین کی خریداری این ڈی ایم اے کے ذریعے کی جائے گی ، خریدی جانے والی ویکسین میں کین سائنو،سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین شامل ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ اور "کوئی بھوکا نہ سوئے"فنڈ کے قیام کی منظوری دی، کنٹرولر جنرل آف پاکستان کیلئے1ارب 16 کروڑروپے،آڈیٹر جنرل کیلئے 33 کروڑ اور وزارت تعلیم کیلئے37 کروڑ80 لاکھ روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں۔
ترسیلات زر کے حوالے سے نئی اسکیم کی آگاہی مہم کیلئے74 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی مظوڑر کرلی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر اورمرمت کیلئے فنڈز کی بھی مظولری دی گئی۔