Aaj Logo

شائع 08 جون 2021 08:36am

لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی بین ڈنک زخمی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائز لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین بین ڈنک پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

بین ڈنک کیچ پکڑتے ہوئے ہونٹ پر لگی گیند سے زخمی ‏ہوئے، جس کے بعد انہیں 7 ٹانکے لگائے گئے۔ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ‏قلندرز نے اپنے اہم کھلاڑی کے زخمی ہونے اور ان کی دستیابی سے متعلق فی الحال کوئی بیان ‏جاری نہیں کیا۔

تاہم بین ڈنک اگر جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں ‏گے۔

Read Comments