Aaj Logo

شائع 07 جون 2021 06:09pm

'امید کرتا ہوں ٹرین سانحے کی تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا'

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی تمام تیاری ہم اپنے دور میں مکمل کر چکے تھے۔اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال سے اس میں کوئی پراگرس نہیں کی گئی۔

لاہور سےجاری ایک ویڈیو پیغام میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات نے ان پر الزام تراشی کی جبکہ انہیں حکومت میں آئے تین سال ہو چکے ہیں۔امید کرتا ہوں اس سانحے کی تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے گا ان کو چھپایا نہیں جائے گا۔

Read Comments