کراچی :محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، تمام شہریوں کیلئے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈے کے تحت تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کئے جانے کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے تمام دفاتر اور نجی اداروں کو 2 ہفتے میں ملازمین کی ویکسیی نیشن کروانی ہوگی، 2ہفتے کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے گی جبکہ رات 8بجے مارکیٹیں بند کردی جائیں گی صرف بیکری اور ڈیری ملک کو رات بارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق ریسٹورینٹ اور کیفے کھلے مقامات پر ڈائن آؤٹ کی سروس دے سکیں گے ،تعلیمی اداروں میں نویں جماعت سے یونیورسٹی تک 50 فیصد طالب علموں کو آنے کی اجازت ہوگی دفاتر میں بھی 50 فیصد اسٹاف آئے گا۔
نئے حکم نامے میں شادی ہالز 11جون کو کھولے جائیں گے، 150مہمانوں کو بلانے کی اجازت ہوگی، ادھر گھروں میں کھلے مقامات پر قریبی رشتہ داروں کو بلا کر تقریب کی اجازت دی گئی ہے، جمعہ اور اتوار سیف ڈے کے تحت تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار میں دو دن سیف ڈے کے تحت کاروباربند رہیں گے جبکہ جیمز، سینما، تھیٹر، مزارات بند رہیں گے، ایس او پیز کے تحت کھلے مقامات پارک، تفریح مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صورتحال کےمطابق حکم نامےمیں کسی بھی وقت تبدیلی کی جاسکتی ہے۔