Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 جون 2021 09:00am

'ایک پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے...'

پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کسی کا نام لئے بغیر ایک ذو معنیٰ پیغام جاری کیا ہے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری پیغام میں لکھا، 'گزشتہ ڈیڑھ سال سے اُن کے حامیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، لوگوں نے ہر جگہ میرا مذاق اڑایا، میں اتنے عرصے خاموشی سے سب برداشت کرتا رہا۔'

عاصم اظہر نے لکھا، 'اب بات یہاں تک آپہنچی ہے کہ ایک پوسٹ سے سب کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں، جو اصل میں کسی کے لیے تھی ہی نہیں، میں پچھلے ڈیڑھ سال سے بہت خوش ہوں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار رہا ہوں اور اچھے گانے بھی بنا رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا، ’جب مجھے نشانہ بنایا جارہا تھا تو پوری دنیا مزے لے رہی تھی، کٹ گیا، کٹ گیا کی میمز بنائی جارہی تھیں، میری ہر پوسٹ کے نیچے یہی تبصرے کیے جارہے تھے، کچھ لوگوں نے میری تصویر کے نیچے میری مخالفت میں تبصرے کر کے انہیں پن کردیا تھا۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'لوگ بغیر متوجہ کیے کمنٹس لکھ رہے تھے، محفلوں میں میرا نام لے کر مذاق بنایا جاتا تھا، دوستوں کے ساتھ مل کر بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا تھا، اب سب کچھ کرنے کے بعد مظلوم بن رہے ہیں۔'

عاصم اظہر نے لکھا کہ ’سب اپنی زندگی میں خوش رہیں، آمین۔ ویسے تو پہلے ہی تھا مگر آج کے بعد سے یہ سلسلہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا‘۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس پوسٹ کے شیئر کرنے کا مقصد کچھ لوگوں کو بتانا ضروری تھا کہ انسان کی سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی انسان ہی ہوں۔'

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر اپنی گہری دوستی کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو رہے ہیں۔ جبکہ ان کی علیحدگی کے بعد سے لے کر آج تک صارفین اکثر عاصم اور ہانیہ سے متعلق میمز بھی شئیر کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ دنوں ہانیہ عامر کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ غم زدہ بیٹھی ہیں۔ جبکہ اداکارہ کی دوست انہیں ہنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دو طرفہ معیار ہی طاقت ور ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔ اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اُس کی بدتمیزی پر شاباشی دی جاتی ہے اور عورت کو نیچا دِکھایا جاتا ہے۔‘

اس کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر مزاحیہ پیغام شئیر کی۔ انوپم کھیر کی مزاحیہ میم شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’بال بال بچ گئے‘۔

عاصم اظہر/ٹوئٹر

اس ٹویٹ میں انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا مگر اکثر سوشل میڈیا صارفین اس ٹویٹ کے تانے بانے ہانیہ عامر سے جوڑتے نظر آئے۔

جبکہ کچھ صارفین نےاس معاملے پر عاصم اظہر کی حمایت میں مزاحیہ میمز اور پوسٹس شئیر کرنا شروع کردی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔

Read Comments