Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 جون 2021 10:24pm

برکینا فاسو: دہشتگرد حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

برکینا فاسو کے ایک گاؤں پر دہشتگردوں کے حملے میں کم از کم 100 شہری ہلاک ہوگئے۔

برکینا فاسو نیوز ایجنسی اے آئی بی کی خبر کے مطابق دہشتگردوں نے رات کے وقت دیہاتیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آوروں نے مقامی لوگوں کے مکانات اور مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی۔

اس دہشتگرد حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صدر روچ کابور نے آج رات سے شروع ہونے والے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔

یہ ملک سال 2015 سے دہشتگرد حملوں کا سامنا کرتا چلا آرہا ہے۔

Read Comments