پشاور:کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔
جمعے کے روز خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں چچا زاد نے معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی جس سے موقع پر 6افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق علاقے میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی، فائرنگ کی اصل وجہ جائیداد کاتنازعہ بتائی جا رہی ہے۔