اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہناہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، اگر اپوزیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا۔
وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے جبکہ دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں، بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 3, 2021
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا،اپوزیشن قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔