وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کورونا سے تعلیم پربہت زیادہ منفی اثرہوا۔مشکل حالات میں مشکل فیصلےکرنا پڑے۔تعلیمی ادارےبند کردیناآسان فیصلےنہیں ہوتے۔تمام فیصلےمکمل مشاورت سےکیےگئے۔
میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا امتحانات کےبغیرگریڈ نہیں دیاجائےگا۔امتحانات قریب آتےہیں تو پڑھائی شروع ہوتی ہے۔فیصلہ کیاکہ اس سال امتحان ضرور لینےہیں۔یکسوئی سےپڑھائی نہ ہونےکی شکایت جائزہے۔
انہوں نے کہا9ویں اور10ویں کےامتحانات4مضامین کےہونگے۔اولیول کےامتحانات26جولائی سےشروع ہونگے۔امتحانات26جولائی سے6اگست تک ہونگے۔
شفقت محمود نے مزید کہا11ویں اور12ویں کےامتحانات پہلےاور9ویں اور10ویں کےبعدمیں ہونگے۔چاہتےہیں کہ ستمبرکےتیسرےہفتےتک تمام نتائج آجائیں۔