Aaj Logo

شائع 02 جون 2021 11:17am

بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے کا امکان

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق بھی اہم فیصلہ ہوگا۔

Read Comments