Aaj Logo

شائع 02 جون 2021 09:19am

پی سی ایل 6: کھلاڑیوں کے بعد براڈکاسٹرز کا ایشو سامنے آگیا

Welcome

پی ایس ایل سکس کے انعقاد میں رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں، ابوظہبی کی وزات صحت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھارتی براڈ کاسٹرز پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

پی ایس ایل سکس کے مسائل ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے، کھلاڑیوں کے بعد براڈکاسٹرز کا ایشو سامنے آگیا۔

ابوظہبی کی وزارت صحت نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو ہوٹل سے باہر نکال کر دبئی بھیج دیا۔

پی سی بی نے معاملے پر ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے رابطہ کیا، جس پر ابوظہبی حکام آج دوپہر تک حتمی جواب دیں گے۔ اجازت ملنے پر سات جون سے میچز کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان ورچوئل میٹنگ بھی ہوئی، بورڈ نے فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں میچز کا انعقاد یو اے ای میں ہی کرانے کا عزم ظاہرکیا گیا۔

Read Comments