کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان کی دشمن قوتوں کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کی وجہ سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں شرکا سے خطاب میں پاکستان کے مستقبل کے اپنے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف فرمانِ امروز ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی اصولوں اور ہمارے عظیم رہنماؤں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریات کے مطابق خوشحال ریاست کا قیام اسی صورت حاصل کیا جاسکتا ہے اگر بطور قوم مل کر کام کیا جائے۔