Aaj Logo

شائع 01 جون 2021 05:48pm

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا تسلسل دیکھا گیا۔سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کےباعث ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد 48 ہزار کی سطح سے تجاوز کرگیا۔مئی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار چھ سو چونتیس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج زبردست تیزی رہی۔سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے سبب سارادن انڈیکس مثبت زون میں رہا۔

کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 294پوائنٹس اضافےسے13جون2017کےبعد48ہزار191پربند ہوا۔

مارکیٹ میں آج ایک ارب انتالیس کروڑ شیئرز کے سودے کئے گئے۔

مئی کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں تین ہزار چھ سو چونتیس پوائنٹس اضافہ ہوا۔

شیئرز کی اوسط خریداری کا حجم 77کروڑ 40 لاکھ رہا۔

Read Comments