نیوریارک:عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی اقسام کے ناموں کیلئے یونانی حروف کا اعلان کر دیا۔
ڈبلیوایچ او کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی قسم کو الفا کہا جائے گا جبکہ جنوبی افریقی قسم کو بیٹا اور انڈین قسم کو ڈیلٹا کہا جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ اس طرح کے ناموں کا مقصد کورونا سےمتعلق بات چیت کوآسان بنانا ہے ،اس کے علاوہ ان ناموں کا مقصد کورونا کا نام جڑنے سے ان ممالک کے بارے میں منفی تاثر کو بھی رد کرنا ہے۔