اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے،اب تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے13.79ارب ڈالرلئے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے،آج تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے13.79ارب ڈالرلئے،ان میں سے پیپلز پارٹی نے47فیصد اورن لیگ نے35فیصد قرضےاٹھاےجبکہ باقی تمام حکومتوں نےمل کر18فیصدقرضہ لیا ۔
Shahbaz Sharif and BBZ statements on IMF prog are shockingly hypocritical till today, Pakistan has borrowed around 13.79 billion from the IMF, out of which 47% of the loans were secured by PPP, followed by PML-N at 35%, while the other Govts stands at merely 18%
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2021
فوادچوہدری نے کہا کہ مشورہ ہےکہ بات کرنےسےپہلےاپنےریکارڈ دیکھ لیاکریں تاکہ شرمندگی سےبچ سکیں۔