Aaj Logo

شائع 31 مئ 2021 11:22am

ویرات کوہلی لاک ڈاؤن میں کیا کھاتے رہے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے شائقین کو اپنی پوسٹس اور اسٹوریز سے تفریح فراہم کرتے رہتے ہیں۔

کیپٹن کوہلی جو اس وقت ممبئی کے ایک ہوٹل میں اپنے ہندوستانی ساتھیوں کے ساتھ قید ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک دلچسپ سوال و جواب کے سیشن میں اپنے مداحوں کو مصروف رکھا ہوا ہے۔

ہفتے کے روز ویرات نے اپنی اسٹوری پر مداحوں کو سوالات پوچھنے کی پیشکش کی۔ جس پر فینز نے ہندوستانی ٹیم کی کھانے کی عادات اور راز سے لے کر ہر طرح کے سوالات پوچھ ڈالے۔

جب ایک مداح نے ویرات سے پوچھا کہ ان کی ڈائیٹ کیسی دکھتی ہے ، تو ویرات نے کہا، 'بہت ساری سبزیاں، کچھ انڈے، 2 کپ کافی، دال، کینووا ، بہت ساری پالک اور ڈوسا بھی پسند ہے۔ لیکن سب کچھ کنٹرول مقدار میں۔'

ان کی انستاگرام اسٹوری پر ایک اور سوال جو پوچھا گیا وہ یہ تھا کہ 'آپ ایک دن میں کیا کھاتے ہیں؟'

اس پر ویرات نے جواب دیا، 'بہت سارے ہندوستانی کھانے جو سادگی سے پکائے گئے ہوں اور بعض اوقات چائنیز بھی۔ بادام ، پروٹین بار اور پھل بھی۔'

ویرات کوہلی کی صائیٹ بے شک اچھی اور صحت مند لگتی ہے۔ تندرستی سے ویرات کی محبت چھپی ہوئی نہیں ہے اور جب بات غذا کی ہو تو انہوں نے ہر چیز کو کنٹرول مقدار میں رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کے فن میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

قرنطینہ کے دوران جب ان کے معمول کے بارے میں پوچھا گیا تو ویرات نے کہا، 'میں دن میں ایک بار ٹریننگ کرتا ہوں ، اپنا زیادہ تر وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارتا ہوں۔ ایک نارمل معمول۔'

یہاں تک کہ ایک مداح نے کوہلی سے آخری گوگل کی گئی چیز کے بارے میں بھی پوچھ لیا۔ جس کے جواب میں انہوں نے پرتگالی فٹ بال لیجنڈ کرسچیانو رونالڈو کے ٹرانسفر کی خبروں کے بارے میں سرچ کیا تھا۔

Read Comments