اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کی وجہ سے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا،ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا،ایک طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ملک کی تاریخ میں پہلی بار چارہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2021
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرون ملک پاکستانیوں نے معیشت کو پاؤں پرکھڑا کرنےکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گندم،چاول،گنااور مکئ کی تاریخی پیداوار ہوئی ،زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا جس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا،ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔
پاؤں پرکھڑا کرنےکی اس کوششش میں بھرپورحصہ ڈالا اور1,000ارب روپیہ پاکستان بھیجا، گندم،چاول،گنااور مکئ کی تاریخی پیداوار ہوئ زرعی معیشت میں 1100ارب روپیہ منتقل ہوااس سے کسانوں کی قوت خرید میں بھرپور اضافہ ہوا,ٹریکٹر 64% زیادہ فروخت ہوئے کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2021
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا،اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے،سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا۔
اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ کیااس وقت جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 30, 2021