نئی دہلی :انڈین پریمیئرلیگ بھی بھارت سے متحدہ عرب امارات (یواے ای)منتقل ہوگئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے 14ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کرانے کا اعلان کردیا۔
کورونا کے پیش نظر رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ٹی20ورلڈکپ کی میزبانی پر آئی سی سی مہلت مانگ لی،معاملے پر آئی سی سی کی یکم جون کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔