صحافی اسد طور پر حملے کےخلاف صحافی تنظیموں نےنیشنل پریس کلب کے باہراحتجاج کیا۔ حملے اورتشدد کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
اسلام آبادمیں آج نیوزکے پروڈیوسر اسد طورکے گھرتین نامعلوم افراد داخل ہوئے اوراسد طورکو تشدد کا نشانہ بنایا، اسد طورکو زخمی حالت میں پمزاسپتال اسلام آباد میں منتقل کیا گیا۔
اسد طور پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
اسد طورکے مطابق تینوں حملہ آور نے انہیں باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
اسدطور پرحملے کےخلاف صحافتی تنظیموں نے اسلام نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاج کیااور ملزموں کی گرفتاری اورصحافیوں کے تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
صحافی اسد طور پرحملے اور تشدد کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج کرلی گئی ۔ایف آئی آر میں دفع 506 ،458 اور 34 بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے ایس پی صدرکی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں کام کرے گی۔