Aaj Logo

شائع 26 مئ 2021 10:26pm

قومی کرکٹرز کو نیا سینٹرل کنٹریکٹ دورہ انگلینڈپر روانگی سے پہلے دینے کا فیصلہ

قومی کرکٹرزکو نیا سینٹرل کنٹریکٹ دورہ انگلینڈپر روانگی سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کےلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مصباح الحق، چیف سلیکٹرمحمد وسیم، ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف اایگزیکٹو پر مشتمل کمیٹی کنٹریکٹ کےلئے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کے موجودہ سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو جائیں گے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل پر غور کیا جا رہا ہے، نئے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کی ترقی اور تنزلی ہو گی۔

عمدہ کارکردگی دکھانے والے حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان کو بی کیٹگری جبکہ حارث روف اور محمد حسنین کو سی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔

ایک فارمیٹ کھیلنےوالے سابق کپتان اظہرعلی کوبی کیٹیگری دینے پر غور جاری ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ کو بھی بی کیٹیگری کی پیشکش کی جائےگی۔نئے کنٹریکٹ میں فواد عالم کی ترقی جبکہ اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی زیر غور ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاری کا عمل دو سے ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Read Comments