Aaj Logo

شائع 26 مئ 2021 05:32pm

قومی اقتصادی کونسل نے سکھر حیدرآباد موٹروے کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل نےسکھرحیدرآباد موٹروے کی منظوری دے دی۔ایکنک نےگومل زام ڈیم کے ملٹی پرپز پراجیکٹ اور ہوشاب آواران ایم8منصوبےکی بھی منظوری دی۔خیبرپختونخواہ کی سڑکوں کی تعمیرکے منصوبے کی سمری موخرکردی۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بارایکنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں6نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا ۔گومل زام ڈیم سے متعلق مختلف پراجیکٹ،ہوشاب آواران ایم 8 منصوبے مردان صوابی سڑک اورریلوے کےلئے 600 کنٹینر بوگی خریدنے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ایکنک نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ کی سمری موخر کردی۔

وفاقی وزیراسدعمرنےٹوئٹ میں کہاکہ ایکنک اجلاس میں سکھرحیدرآباد موٹروے کی منظوری دی گئی ۔این ایچ اے جلد منصوبے کےلئے کنٹریکٹرسلیکشن کا کام شروع کردے گا۔

Read Comments