Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 مئ 2021 02:20pm

ملک بھر میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک بھر میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا گیا،جس کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔

وفاقی وزیراور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے 19سال سےزائدعمرکے افرادکی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی عوام سے رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کروانے کی اپیل

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کردی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ماس ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ کورونا سے بچاؤکیلئے خصوصی اقدامات کے تحت ویکسی نیشن پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، مقصد شہریوں کو ویکسین لگانے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Read Comments