Aaj Logo

شائع 25 مئ 2021 05:01pm

'افریقا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پاکستان کی ایک لمبی اور نمایاں تاریخ ہے'

افریقا ڈےپرپاکستان کا افریقی ممالک سے مضبوط تعلقات کا اعادہ، افریقی یونین کے قیام کی58 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ انگیج افریقااقدام کا مقصد سیاسی اور سفارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 1963 میں قائم ہونے والی افریقی یونین نے خوشحال اور پر امن افریقی براعظم کو مضبوط بنانے کی طرف سفر کیا ہے۔ افریقا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پاکستان کی ایک لمبی اور نمایاں تاریخ ہے۔افریقا میں قیام امن اور سلامتی کی کوششوں کے لئے بھی پاکستان مستقل اور معنی خیز شراکت کرتا رہا ہے۔

Read Comments