Aaj Logo

شائع 25 مئ 2021 12:54pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کی مخالفت کردی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی مخالفت کرتےہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ نہیں بن سکتی ،ایسا ہوا توپی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈلے،نیب سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے،حکومت گروتھ ریٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔

اسلام آبادمیں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےغیررسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوبارہ حصہ بنی توپی ڈی ایم نیاسیکرٹری جنرل ڈھونڈلے،اصولوں پرکوئی سمجھوتانہیں کروں گا،سینیٹ الیکشن کےمعاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کوشمولیت کی دعوت نہیں دی گئی،مولانا فضل الرحمان نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی اپنااعتمادبحال کرے،اعتمادبحال کئےبغیرپی ڈی ایم میں شامل نہیں ہوسکتے،پیپلزپارٹی کیلئےپی ڈی ایم کے دروازے اب بھی بندہیں،جووضاحت طلب کی تھی،اس پر جواب آناچاہیئے۔

رہنما ن لیگ شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چینی معاملہ پرکمیٹی بنی مگرکوئی پیشرفت نہ ہوئی،عوام آج بھی 110روپے کی چینی خریدرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ رنگ روڈ پربھی کمیٹی بنےگی،معاملہ ختم ہوجائےگا،جن کاکوئی تعلق نہیں انھیں قربانی کابکرابنایاگیا،ڈاکہ ڈالنے والے خودحکمران ہیں،ملک کاسب سے زیادہ کرپٹ ادارہ نیب ہے،اب گروتھ ریٹ پر بھی جھوٹ بولا جارہا ہے۔

Read Comments