اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب نوازشریف کو 11سال اور مریم نوازکو 8سا قید کی سزاسنا چکی ہے،شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنے والی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جارہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو11 سال اور مریم نواز کو8 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔
آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنیوالی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جارہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 25, 2021
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ،ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھےتو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟ ۔
شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئ ہی نہیں ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جاہئداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 25, 2021