سعودی حکومت کی عازمین حج کےلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط پروزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پاکستانی وزارت خارجہ اور سعودی حکومت سے رابطہ کیا۔پاکستان نےسعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کردی۔پاکستان نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا۔
وزیر مذہبی امور نے درخواست کی کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے۔ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔ سعودی وزارت صحت چینی ویکسین کو اجازت دے، ڈبلیو ایچ او نے چینی ویکسین کو منظور کر لیا ہے۔
نور الحق قادری نے کہا کہ چینی ویکسینیشن کو تسلیم کیا جائے۔
پاکستان نے معاملہ سعودی حکومت کے سامنے رکھ دیا۔