نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطاہیرو ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے، برطانوی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے کہا کہ ان کا طیارہ کدونا ائیرپورٹ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو کو جنوری میں نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے بڑھتے ہوئے تشدد اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری عسکریت پسندی سے بہتر طور پر نمٹنے کےلیے مقرر کیا تھا۔
فضائیہ کے ترجمان نے تفصیلات بتائے بغیر تصدیق کی کہ لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو اس وقت ہلاک ہوگئے جب ریاست شمالی کاڈونہ میں ان کا طیارہ تباہ ہوگیا۔
چیف آف آرمی سٹاف کے طیارے کے حادثے میں ہلاکت کی خبر اس وقت آرہی تھی جب یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نائیجیریا میں عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام کے رہنما ابوبکر الشکوی اپنے حریف گروپ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
نائیجیریا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج بوکوحرام سربراہ کے مارے جانے کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
نائیجیریا کی فوج 2009 سے شمال مشرق میں شورش کا مقابلہ کر رہی ہے، اس تنازعہ میں چالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 لاکھ کے قریب بے گھر ہوئے ہیں۔