احساس پروگرام کو چار عالمی سماجی پروگراموں میں شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کو مبارکباد پیش کی۔
ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ وہ ثانیہ نشتر کو سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ احساس پروگرام کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر اس عالمی پذیرائی کی حقیقی طور پر حق دار ہیں۔
ثانیہ اور احساس ٹیم کو یہ سنگِ میل بہت مبارک کہ وہ اس اعزاز اور عالمی پذیرائی کے پوری طرح حقدار تھے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2021
https://t.co/nl9c4T6UPr
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو بارہ ہزار روپے نقد فراہم کئے گئے جو ملک کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑے اور معاشرتی تحفظ کا عکاس ہے۔