اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 76جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,379افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 19,543افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 877,130افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,379 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 77 ہزار 130 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 98 ہزار 078 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 25 ہزار 662 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 26ہزار787،اسلام آباد میں79ہزار123،بلوچستان میں23 ہزار831 ،گلگت بلتستان میں5418 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار231کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 543 تک پہنچ گئی۔
24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 45، خیبرپختونخوامیں 23، اسلام آباد میں 4،سندھ اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک اور بلوچستان میں 2 افراد کا انتقال ہوا۔
کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9367افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 4794،خیبرپختونخوا میں 3766،اسلام آباد میں731،بلوچستان میں264اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث514 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ68ہزار819 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,376مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح7.82 فیصدرہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,288 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ88ہزار768مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران30ہزار402کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2379افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ444ہزار04افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4ہزار803مریض زیرعلاج ہیں جبکہ576کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔