اسرائیلی حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کےباعث غزہ پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔غزہ پٹی میں ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے مقامی بجلی گھر 180میگاواٹ بجلی بناتے ہیں۔اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کی ترسیل کے آٹھ مرکزی کیبل تباہ ہوگئے۔جس کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل 400 میگا واٹ سے کم ہوکر 130میگاواٹ رہ گئی۔