پیرس میں پولیس کی فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والے احتجاج کو روکنے کی کوشش نےصورتحال کشیدہ کردی۔
پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا تو عوام مشتعل ہوگئے۔چند موٹرسائیکلوں کو آگ لگائی اور سڑکوں پر توڑ پھوڑ بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہر حال میں احتجاج کریں گے جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کے باعث مظاہرے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔