اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرمملک عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے فاروق قیصر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں،وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیداری شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
فاروق قیصر کے انتقال کی اطلاع پا کر نہایت رنجیدہ ہوں۔ وہ محض اداکار ہی نہ تھے بلکہ سماجی ناانصافیوں اور معاشرتی ایشوز کے حوالے سے بیدارئ شعور کا ایک مستقل وسیلہ تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ فاروق قیصر کے اِنتقال پر شدید صدمہ ہوا،مرحوم نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
معروف مصنف، اداکار اور فنکار فاروق قیصر کے اِنتقال پر شدید صدمہ ہوا۔ مرحوم نے پاکستان کے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم کو تمغہ حسن کارردگی اور تمغہ امتیاز دینا ریاست کیلئے اعزاز کی بات تھی۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 14, 2021
1/2
دوسری جانب فاروق قیصر کے انتقال پرصدر اوروزیراعظم کے علاوہ ملک کی سیاسی، سماجی شخصیات اور فنکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور اظہارافسوس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔