Aaj Logo

شائع 12 مئ 2021 10:30am

عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چندسابق بابوں کے وزیراعظم کولکھےگئےخط پرحیران ہوں،تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی،خصوصامزدوروں کےساتھ ہرحال میں کھڑے ہوں گے،رویوں کوبدلنےکی ضرورت ہے،عام لوگوں کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ،یہ عمومی شکایت ہےاور سفارتخانے بھی اس سے مبراءنہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انو ں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

Read Comments