اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کیس پاناما پیپرز سے بھی بڑا ہے،یہ تقریباً 1242ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملزکیس کیا ہے اوراس کی ابتداء کیسے ہوئی؟ حدیبیہ پیپرملزکیس تقریبا ً1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے ،جوبلحاظ حجم پاناما پیپرزکیس سے بڑی ہے جس کی ابتداء سن 2000میں اس وقت ہوئی جب نیب حکام نے حدیبیہ پیپرزکیخلاف ایک ریفرنس دائرکیا۔
حدیبیہ پیپر ملز کیس کیا ہے اور اس کی ابتداء کیسے ہوئی؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2021
1. حدیبیہ پیپرملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے جو بلحاظ حجم پانامہ پیپرز کیس سے بڑی ہے اور جس کی ابتداء سن 2000 میں اس وقت ہوئی جب نیب حکام نے حدیبیہ پیپرز کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیا۔