مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر اپنے ٹویٹ میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری اعداد و شمار خصوصا اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مہنگائی میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کر تے ہیں ۔حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نااہلی ،لالچ اور بے حسی کا مجموعہ ملک کے لئے بری طرح نقصان دہ ہے۔
دوسری جانب قائد حزب اختلاف نے ارکان پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز اور بلدیاتی نمائندگان سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔