اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےحکومت پاکستان کےلوگومیں تبدیلی کامشورہ دے دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کےلوگومیں تبدیلی کامشورہ دے دیا۔
فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ لوگومیں پٹ سن اورچائےکوتبدیل کرکےٹیکنالوجی اور تعلیم کےآئیکن لگائے جائیں۔
In Government of Pakistan logo my suggestion is Jute and Tea should be replaced with Science & Technology and education icons, graphic designers there send me your ideas.... pic.twitter.com/l0hJJ73pV5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 10, 2021
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے لوگو میں تبدیلی سے متعلق عوام سےبھی رائےمانگ لی۔
جاویدلطیف اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگیں،فواد چوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف، الطاف حسین اور BLA کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں،جاویدلطیف اپنے بیان پرغیرمشروط معافی مانگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف، بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاہدخاقان عباسی نے کی۔
جاوید لطیف، الطاف حسین اور BLA کے بیانیہ میں کوئ فرق نہیں، جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاھد خاقان عباسی نے کی، جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ، آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 10, 2021
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جاویدلطیف اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں، آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں۔