اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 78افراد جان سے گئے جبکہ 3,447نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 18,993افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 861,473ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,447 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ61 ہزار 473 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 644 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ19ہزار 365 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 24ہزار484،اسلام آباد میں78ہزار200،بلوچستان میں23 ہزار447 ،گلگت بلتستان میں5388 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار945کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 993 تک پہنچ گئی۔
24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ 27اموات کے ساتھ پہلی بارخیبرپختونخوا سرفہرست ہے، پنجاب میں26 ،سندھ 16، اسلام آباد میں7،بلوچستان اورآزادکشمیرمیں ایک ایک مریض جان کی بازی ہارگیا ۔
کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9058افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 4742،خیبرپختونخوا میں 3615،اسلام آباد میں715،بلوچستان میں248اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث508 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ80ہزار375 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں س 4,846مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح9.12 فیصدرہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,824 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ62ہزار105مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار756کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3447افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ228ہزار42افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار342مریض زیرعلاج ہیں جبکہ652کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔
گوجرانوال79،ملتان69 اورلاہورمیں67فیصد وینٹی لیٹربھرچکے ہیں جبکہ ملتان 61،پشاور52 اور گجرانوالہ 51فیصد آکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں ۔