لندن :پاکستان نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے،صادق خان نے لندن اسمبلی کے میئر کیلئے 55فیصد ووٹ حاصل کئے،اس سےقبل صادق خان 2016میں میئر آف لندن منتخب ہوئے تھے۔
حکمران جماعت کو شکست دے کر پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان دوبارہ میئر آف لندن منتخب ہوگئے،صادق خان نے حکومتی جماعت کے امیدوار شان بیلی کو شکست دی۔
اس سے قبل صادق خان 2016 میں میئر آف لندن منتخب ہوئے تھےکورونا کے باعث بلدیاتی الیکشن ایک سال کی تاخیر سے ہوئے ہیں۔
صادق خان نے پہلی ترجیح میں دس لاکھ تیرہ ہزار سات سو اکیس ووٹ حاصل کئے جو کل ووٹوں کا 40فیصد بنتا ہے،کامیابی کیلئے 50 فیصد یا زائد ووٹوں کا حصول لازمی ہوتا ہے۔
صادق خان نےدوسری مرتبہ قریب 70فیصدووٹ لئے،مدمقابل شان بیلےنےپہلی ترجیح میں35فیصد اوردوسری ترجیح میں 31فیصدووٹ حاصل کئے۔
یوں تناسب کے حساب سے صادق خان55فیصدووٹ حاصل کرکےکامیاب قرارپائے۔
صادق خان نےکامیابی پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن کےہرشہری کا میئرہوں،ایک امیگرنٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں،میرا وعدہ ہے مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا،کورونا کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں،وبا کے بعد کے لندن کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔
اس سال ریکارڈ تعداد 20 امیدواروں نے میئر آف لندن کے مقابلے میں حصہ لیا۔