برطانوی ایسٹرا زینیکاویکسین کی 12لاکھ48ہزار400خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔سائنو ویک کی10لاکھ خوراکیں کل پہنچ رہی ہیں۔اب تک مختلف ویکسین کی ایک کروڑ 19لاکھ خوراکیں موصول ہوچکی ہیں اور رواں ماہ 35 لاکھ ویکسین پہنچ رہی ہیں۔این سی او سی نے تفصیلات جاری کردیں ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کےمطابق منصوبےکے تحت ویکسین کی آمد کامیابی سے جاری ہے۔ان ویکسینز میں سائنو فارم،سائنو ویک اورکینسائنو شامل ہیں۔ویکسین کی 10 لاکھ مزید خوارکیں13اور15مئی کومل جائیں گی۔
رواں ماہ کے آخر میں 15 لاکھ مزید ویکسین بھی پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔