Aaj Logo

شائع 07 مئ 2021 11:28am

پاکستان ریلوے نے 10عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان ریلوےنےلاک ڈاؤن اورٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث 10عید اسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان کردیا۔

کورونا پرحکومت کوئی ایک پالیسی نہ لاسکی!ایک طرف حکومت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندکررہی ہےتو دوسری طرف حکومتی ادارہ عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کررہا ہے۔

ٹرانسپورٹ بند لیکن خصوصی ٹرینیں چلیں گی،بین الصوبائی نقل وحمل روکنے کیلئے اس انوکھے حکومتی فیصلے پر سب حیران ہیں۔

این سی او سی کی ہدایت پر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہےلیکن پاکستان ریلوے نے لاک ڈاؤن کے دوران 10عیداسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کردیا،جس کے مطابق 7 سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے عید ٹرین چلے گی۔

نویں عید ٹرین11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی جبکہ دسویں عید اسپیشل ٹرین 12 مئی کوکراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہو گی۔

ریلوے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ زیادہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیا۔

Read Comments