پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ہرارے میں شروع ہوگا۔
فاسٹ بولر تابش خان کے ڈیبیو کا امکان ہے۔ کپتان بابراعظم کہتے ہیں کہ فتح کے ساتھ ہی دورے کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں باآسانی فتح کے بعد اب شاہین وائٹ واش کیلیے پرعزم ہیں اور دوسرا ٹیسٹ بھی ہرارے میں شیڈول ہے ۔ لائیو ایکشن دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔
پاکستان تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاسٹ بولر تابش خان کی قسمت کھل سکتی ہے۔
کپتان بابر کی کوشش ہے کہ میچ کو اچھی طرح جیتا جائے۔ ریکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے پاکستان کو میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔