کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے پر پرجون کی دکانوں کیلئے اوقات کار شام 6 بجے تک محدود کردیئے گئے جبکہ ریسٹورنٹس پر ٹیک اووے سروس کا وقت بھی مغرب تک کردیا گیا جبکہ ہوم ڈیلیوری سروز بدستور جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اتوار 9 مئی سے عید الفطر تک مزید سخت اقدامات کا بھی عندیہ دے دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت آج سے نجی اسپتالوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا جبکہ ہوٹلوں میں قرنطیہ کی سہولیات بھی بحال کی جارہی ہیں۔
وزیر صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز سے کراچی میں کوویڈ کیسز میں اضافہ ہوا ہے جو 5 فیصد سے بڑھ کرٍ4 عشاریہ 23 فیصد ہوگئی ہے تاہم حیدر آباد میں کیسز کی شرح 18 فیصد سے کم ہوکر11 عشاریہ 92 فیصد ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے مشرقی اور جنوبی اضلاع میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ نے ان تمام اسپتال کے عملے اور آلات کا فوری آڈٹ کرنے کی ہدایت کی جو کورونا کیسز کو ڈیل کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن اسپتالوں میں سہولیات کم ہیں انہیں فوری پورا کیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 مئی سے آئندہ 2روز تک ریسٹورنٹس کی ٹیک اوے سروس بند رہے گی اور پرچون کی دکانوں کو بھی شام 6 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صرف میڈیکل اسٹورز کو پابندی اسے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ویکسی نشنے سینٹر 24 گھنٹے کام کرہیں گے، عید کے ایا میں ساحل سمیت تمام پکنک پوانٹس بند رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتوار 9 مئی سے عید الفطر تک مزید سخت انتظامات کا بھی عندیہ دے دیا ۔