آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی سعودی مسلح افواج کےسربراہ سےملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پربھی بات چیت کے ساتھ پاک سعودی دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نےدونوں ممالک کےدرمیان عسکری تعاون بڑھانےپرزوردیا۔
آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات#AajNews #COAS pic.twitter.com/4RRyFwGlyS
— Aaj News (@aaj_urdu) May 5, 2021
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعاون سےخطےکےامن پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی مسلح افواج کےسربراہ نےآرمی چیف کےجذبات پراظہارتشکرکیا۔
سعودی مسلح افواج کےسربراہ نے خطےکےامن کےلئےتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔