Aaj Logo

شائع 05 مئ 2021 11:28am

ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی، اسد عمر

Welcome

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ ایک دن میں ویکسین لگنےکی تعداد 2لاکھ سےتجاوز کرگئی، لوگوں کے رجسٹرڈ کرنے کی رفتارمیں بھی اضافہ ہوا،رجسٹرڈ افراد کی تعدا 50لاکھ سے تجاوزکرگئی،آپ 40سال یااس سےزیادہ عمرکےہیں تو جلد رجسٹریشن کرائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ کووڈ 19 ویکسن کی کھپت بڑھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ ویکسین لگانے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، الحمداللہ گزشتہ ایک دن میں ویکسین لگنےکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ لوگوں کے رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہےاور اب تک رجسٹرڈ افراد کی تعدا50 لاکھ سے تجاوزکر گئی ، اگر40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹرکریں۔

کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں

دوسری جانب حکومت کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

چین سے خصوصی طور پر پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین حکومت کی طرف سے خریدی گئی ہے،اس ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہو گی۔

Read Comments