میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت میکسیکو ستی میں تعمیر و مرمت کے دوران میٹرو ٹرین کی بالائی گزر گاہ کا ایک حصہ اپنے اوپر موجود بوگیوں سمیت بیٹھ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں نیچے سے گزرتی گاڑیوں کے اوپر گری ہیں۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ نیچے موجود سڑک سے تقریباً 5 میٹر بلند تھی۔
اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے۔