میانمار کے صوبہ باگو میں ایک رکن پارلیمنٹ کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ باگو کے دیہات زی اولاک میں گزشتہ روز قومی جمہوری پارٹی کے رکن پارلیمان تھیٹ لائنگ ون کے حلقے میں ایک پیکٹ میں بند بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں رکن پارلیمان کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور ایک شخص ہلاک ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ معزول صدر آنگ سان سوچی اور سابق وزیر خارجہ سے قریبی تعلق رکھتے تھے۔